0

No products in the cart.

رپورٹ اردوسیاست اور اقدامات

بلوچستان کے ضلع خضدار سے دو افراد کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔

خضدار: لاپتہ دو افراد کی باقیات برآمد
بلوچستان کے ضلع خضدار سے دو افراد کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔
باقیات آٹھ سال پہلے لاپتہ ہونے والے عابد حسین ولد غلام حسین عمرانی اور مست خان ولد گہور خان لوٹانی سکنہ نورگامہ کی ہیں۔ جو زہری گزان کوچو میں روڈ سے ملے ہیں جن پر مقتولین کی شناخت کی پرچیاں درج تھی، میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
پندرہ اگست دوہزار اکیس کو کوئٹہ میں قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں عابد حسین والدہ نے آکر انکی جبری گمشدگی کے کوائف جمع کی تھی۔
لواحقین کے مطابق عابد حسین کو 28 اکتوبر 2017 کو خضدار میں انجیرہ کراس سے بااثر شخصیت کے نائب ملا مرید نے اغواء کرکے ریاستی اداروں کے حوالے کیا ہے۔
لواحقین کے مطابق عابد حسین کے جبری گمشدگی کے خلاف کئی دروازوں پر دستک دی لیکن کوئی امید نظر نہیں آئی آج انکی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ دو روز کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں سے چار لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ گذشتہ روز آواران سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
آواران سے برآمد شدہ لاشیں فقیر جان اور عیسیٰ کی تھی۔ فقیر جان کو 26 ستمبر 2024 کو ان کے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا، جبکہ عیسیٰ 17 فروری 2023 سے لاپتہ تھے۔

easyComment URL is not set. Please set it in Theme Options > Post Page > Post: Comments

Related Posts

گوادر ایئرپورٹ کو باضابطہ طور پر بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار دیا گیا۔

6,859
58k
5,693

وفاقی حکومت نے گوادر ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر نامزد کیا ہے، یہ ایک اہم پیشرفت ہے جو اس سہولت پر بین الاقوامی پروازیں چلانے کے قابل بنائے گی۔ یہ عہدہ کارگو کی نقل و حمل کے لیے ہوائی اڈے کے استعمال میں بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس…