*”بشیر زیب کی رخصتی؛کلعدم بی ایل اے میں بڑی تبدیلی، کیا نئی عسکری حکمت عملی کی تیاری ہے؟”*
بریکنگ نیوز: کلعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی قیادت میں تبدیلی نے سکیورٹی حلقوں میں نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ بشیر زیب اب کمانڈر انچیف کے طور پر کام نہیں کریں گے، جبکہ نئے سربراہ کی نامزدگی تک تمام انتظامی، عسکری اور پالیسی اختیارات سینئر کمانڈ کونسل کے پاس رہیں گے۔
بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ کے مطابق، 16 اکتوبر کو تنظیم کے اعلیٰ اداروں کے مشترکہ اجلاس میں قیادت کی منتقلی کا متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا اور نئے کمانڈر انچیف کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
بشیر زیب کی علیحدگی کی وجوہات تاحال واضح نہیں کی گئیں، تاہم قیادت کی اس تبدیلی کو محض انتظامی ردوبدل کے بجائے ممکنہ تنظیمی اور اسٹریٹیجک تبدیلی کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔
اگر اس تبدیلی کے نتیجے میں بی ایل اے اپنی عسکری حکمت عملی یا کمانڈ کے ڈھانچے میں نئی تبدیلیاں لاتی ہے تو بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے لیے مستقبل میں نئے چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں۔
تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ نئی قیادت کسی نئی حکمت عملی یا کارروائیوں کے نئے مرحلے کا آغاز کرے گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اور آزاد ذرائع سے تصدیق کا انتظار ہے۔




















